Tuesday 29 November 2016

Diabetes and Homeopathy شوگر کا ہومیوپیتھک علاج



شوگر  اور   ھومیوپیتھک 


درج ذیل میں‌ ذیابیطس یعنی شوگر کے حوالے سے ہومیو پیتھک مجرب ادویات کا تذکرہ کیا جارہا ہے اور واضع رہے کہ ہر دوا اپنی مخصوس علامات کے ساتھ مفید ہے - 

ذیابیطس کا ہومیو علاج 

1- خون میں شوگر کی زیادتی ہو تو آرسینک بروم 3ایکس اور رس ایرومیٹک 1ایکس میں مفید ہے -مایوس کن صورت حال بن جائے تو سائیزیجیئم کیو بھی ساتھ ملا لیں -

2- پیشاب میں شوگر کی زیادتی کیلئے ارجنٹم نائیٹریکم 30 میں مفید ہے -

3- شوگر کے باعث اگر ٹخنے متورم ہوں تو ارجنٹم میٹ 30 میں مفید ہے -

4- شوگر کے باعث غشی اور سکتہ ہو تو اوپیم 200 مفید ہے -

5- شوگر کا مریض لوگوں کو نہ پہچانے تو ایلومینا 200 مفید ہے -

6- مزمن قسم کا ضعف معدہ سے شوگر ہوتو یورینیم نائیٹریکم 3 ایکس میں مفید ہے -

7- شوگر کے باعث گنگرین ہوتو آرسینک البم 1000 مفید ہے - لیکن کمزور مریض کو آرسینک اونچی طاقت میں موت کا پیغام ہوتا ہے اسلئے احتیاط لازم ہے -

8- شوگر کے باعث رات کو پیشاب کی زیادتی ہو تو ایسڈ فاس 200 ہررات کو ایک خوراک روزانہ دیں -

9- اگر پیشاب میں کمی ہوتو کیوپرم آرس 30 دن میں تین بار دیں -

10- مریض اچھا کھانے کے باوجود کمزور ہورہا ہو یا کمزوری کے باعث پیشاب زیادہ آرہا ہو تو ایسٹک ایسڈ 30 دینی چاہئے -

11 شوگر کے مریض کو خارش ہوتو ڈولی کس 6 سے 30 تک دے سکتے ہیں - 

12- شوگر کے باعث ٹھنڈے پانی کی طلب ہوتو فاسفورس 1000 میں مفید ہے -

13- ذیابیطس کے باعث پیشاب میں البیومن خارج ہورہی ہو اور قطرہ قطرہ پیشاب کے ساتھ جلن ہو تو کینتھرس 30 میں مفید ہے -

14- شوگر کے باعث جوڑوں میں دردیں ہو تو لیکٹک ایسڈ 200 مفید ہے -

15- شوگر کے باعث قبض کی شکایت ہوتو پلمبم میٹ 30 دینے سے بہتری آ جاتی ہے -

16- شوگر کے باعث دمچی پر خارش ہوتو بوریکس 30 مفید ہے -

17- اگر گنٹھیا کی علامات پائی جائیں تو ہیلونائیز 3ایکس مفید ہے -

18- مریض پر ہر وقت افسردگی چھائی رہتی ہو تو لائیکوپوڈیم 1000مفید ہے -

19- اگر پراسٹیٹ گلینڈ کا کوئی عارضہ ہوتو میڈورینم 1000 مفید ہے -

20- اگر زخموں میں پیپ پڑ رہی ہو تو ہیپر سلف 200 مفید ہے -

21- تمام جسم پر رسولیاں بن رہی ہوں تو آرسینک البم 200 مفید ہے -

22- اگر فالج کی شکایت ہوتو کورارے 30مفید ہے -

23- ذیابیطس کے زخموں میں سائیزیجیئم 3 ایکس میں مفید ہے -

24- اعصابی کمزوری سے شوگر ہوتو ایسڈ فاس 200 مفید ہے -

25- پیشاب سے میٹھی بو آئے تو آرم میٹ 200 دیں -

26- پیشاب سے بنفشہ کی سی بو آئے تو تھائیرائیڈینم 200 مفید ہے - ایک مریض اس دوا کے ایک ماہ کے استعمال سے 5 سال تک شوگر فری رہا- 

27- پیشاب کرنے کے بعد اگر قطرے ٹپکیں تو لیک ویکسینم ڈیف 6 دیں -

28- بواسیر کے مسے ہوں تو رٹہنیا 30 مفید ہے - میرے ہاتھوں شوگر کے ساتھ بواسیر نکسوامیکا 30 اور 200

29 مریض کمزوری کے باعث کچھ نہ کچھ کھانے پر مجبور ہوتو فاسفورس 1000 مفید ہے - راتوں کا اٹھ اٹھ کر کھائے

30- گردوں میں سوزش ہورہے ہو تو پلمبم میٹ 30 مفید ہے -

31- تمام اخراجات بدبودار ہوں تو گریفائیٹس 200 مفید ہے -

32- مرغن غذاوں کی طلب ہو اور بدہضمی کی شکایت ہوتو نکسوامیکا 30 مفید ہے-

33- بے ساختہ اخراج بول کی شکایت ہوتو ایلومینم میٹ 6 مفید ہے-

34- موٹاپے کے باعث شوگر کا عارضہ لاحق ہوتو کاربواینی میلس 200 مفید ہے-

35- شوگر ،یرقان ، سردرد اور پتے میں پتھری ہوتو چیونینتھس مدرٹنکچر یا 3ایکس میں مفید ہے- اس دوا سے بارہا پتے کی پتھری کےمریض شفایاب ہوئے ہیں -

36- ضدی قسم کی قبض ہوتو ایلومن 30 مفید ہے-

37- شوگر کیساتھ جنسی کمزوری ہوتو ماسکس مدرٹنکچر یا 3ایکس مفید ہے- اگر شدید درجے کی جنسی کمزوری ہو اور مریض مہینوں مباشرت کے قابل نہ رہے تو ماسکس 30 کیساتھ کاپرمیٹ 30 بھی دیں -

38- مریض ہر وقت لیٹا رہے تو پکرک ایسڈ 30 دیں‌ -

39- پیشاب میں ایسی ٹون خارج ہورہے ہیں تو گلیسرین 30 دیں -

40- سوزاک کے غلط ملط علاج سے شوگر لاحق ہوجائے تو تھوجا 1000 یا اونچی طاقتوں میں دیں -

41- شوگر کیساتھ ایسی خارش جس سے مریض سارے کپڑے اتار پھینکے اور جو گرمی سے بڑھے تو نیٹرم میور 1000 مفید ہے-

42- ایسے مریض جن کو شوگر بھی ہو اور میٹھا کھانے سے باز نہ آئیں اور ہر وقت بیٹھا رہنا چاہیں تو ارجنٹم نائیٹریکم 200 میں دیں - 

43- اگر گردے ناکارہ ہورہے ہوں تو ویسی کیریا 3ایکس اور ایلسیرم 6 مفید ہے-

44- شوگر کیساتھ آنکھوں کی تکالیف بھی ہوں تو کروٹیلس 200 مفید ہے -

45- شوگر کیساتھ بلڈ پریشر کی شکایت بھی ہوتو یوئینیم نائیٹریکم 30 مفید ہے-

46- لبلبے کی خرابیوں کی وجہ سے شوگر ہوتو انسولینم 30 کے ہمراہ نیٹرم فاس ، نیٹرم سلف ، کالی فاس ، کلکیریا فاس تمام ادویات ملاکر سفوف بنا کی دن میں تین مرتبہ استعمال کرائیں -

47- دل کا عارضہ لاحق ہوتو گلونائین 6 دیں -

48- کسی بھی طرح کی شوگر کیلئے میڈورینم ہزار اور انسولینم 200 ہفتہ یا 15 دن بعد لازمی استعمال کرائیں -

49- شوگر کیساتھ موتیا بند کی شکایت ہوتو کالی سلف اور کلکیریا فلور 30 دن میں تین بار ایک ماہ دیں - اگلے ماہ 200 دن میں دو بار دیں - تیسرے ماہ یہی دوا ہزار میں استعمال کرائیں -

50- شوگر کی مریضوں کی تمام شکایات کی لئے کسی بھی دوا کے ساتھ بطور ٹانک تین دواوں کا مرکب استعمال کرائیں - نیٹرم فاس 3ایکس، نیٹرم سلف3ایکس اور کلکیریا فاس 6ایکس -

کبھی کبھا ایسا ہوتا ہے کہ آپ نے علامات کے مطابق ایک دوا استعمال کرائی اور چند دنوں بعد مزاجی دوا کی علامات سامنے آ جاتی ہیں ایسے میں مطلوبہ دوا کی ایک آدھ خوراک 200 یا ہزار طاقت ہفتہ میں ایک بار استعمال کرانے سے مریض صحت کی شاہراہ پر گامزن ہو جاتا ہے - ڈاکٹر کا کام مریض کی تمام علامات کو باریکی سے دیکھنا ، سمجھنا اور اس کے مطابق اس کا حل نکالنا ہوتا ہے - 
.


دودھ اور انڈے استعمال کریں 
پھلوں کا استعمال کریں مناسب مقدار میں مثلا کو ئی بھی سیزن کا پھل ایک دن میں ایک پھل استعمال کر سکتے ہیں زیادہ استعمال نہ کریں 
اناج میں ایسی چیزیں استعمال کریں جن میں فائبر پایا جاتا ہے 
میدہ سے بنی ہو ئی بیکری کی اشیاء کم سےکم استعمال کریں 
روزانہ پیدل سیر کریں پیدل سفر زیادہ کیا کریں 
بیٹھ کر کام کرنے والوں کو کم از کم پانچ کلومیٹر پیدل چلنا چاہیے
زیادہ چکنائی اور مصالوں والے کھانے کم کھائیں
بارش کا پانی جمع کریں اور اس کو پینے میں زیادہ سے زیادہ استعمال کریں


ہومیو پیتھک ڈاکٹر محمد مقبول احمد



Homeopathic Dr Muhammad Maqbool Ahmad         
                                                
Mobile #+92-345-5542708

Whatsapp # +92-345-5542708

Kirpa Road Jhang Sayedan Lahtrar Road Islamabad. Pakistan


Email# drmaqboolahmad01@gmail. Com




Tuesday 22 November 2016

Homeopathic treatment of Enlarged prostate Glands بڑ ھے ہوئے پروسٹیٹ گلینڈ کا ہومیو پیتھک علاج

Homeopathic treatment of Enlarged prostate Glands بڑھے ہوئے پروسٹیٹ غدود کا ہومیوپیتھک علاج

پروسٹیٹ گلینڈ مردوں میں مثانے میں پیشاب کی نالی کے پاس ہوتا ہے اول عمر میں یہ نارمل ہوتا ہے لیکن بعد لوگوں میں پچاس برس کی عمر کے بعد یہ بڑھ جاتا ہے اور پیشاب کے راستے میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے مریض کو پیشاب کے لیے انتظار کرنا پڑتا ہے جب یہ زیادہ بڑھ جاتا ہے تو پیشاب بلکل بند ہو جاتا ہے میڈیکل میں اس کا حل آپریشن ہوتا ہے لیکن کچھ عرصہ بعد یہ دوبارہ بڑھ جاتا اور دوبارہ تکلیف ہو جاتی ہے



ہومیوپیتھک میں اس کا حل بہت ہی اچھا ہے جس میں بغیر کسی تکلیف کےادویات کے زریعے اس کا علاج کیا جاتا ہےاور چند ہی دن میں مریض تندروست ہو جاتا ہے 

اس کے لیے درج ذیل ادویات کا استعمال کریں

Sabal Sarrolata Q 
دس دس قطرے ایک کپ پانی میں ملا کر صبح دوپہر اور شام استعمال کریں کھانے کے بعد

B.Carb 200
Conium 200
Digitalis 30
Thuja 30

ہر ایک میں سے پانچ پانچ قطرے تھوڑے سے پانی میں ملا کر صبح دوپہر اور شام کھانے سے پہلے استعمال کریں انشااللہ پروسٹیٹ گلینڈ ٹھیک ہوجائے گا اور مریض کو پیشاب کی تکلیف ختم ہو جائے گی


مزید معلومات اور راہنمائی کے لیے رابطہ کریں

ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد مقبول احمد
E-mail # drmaqboolahmad01@gmail.com
Mobile #+92-345-5542708
Kirpa road jhang sayedan Lahtrar road Islamabad. Pakistan
اپنے خیالات سے ضرور آگاہ کریں شکریہ

Sunday 6 November 2016

Hommeopathic treatment of Epilepsy مرگی کا ہومیوپیتھک علاج




Homeopathic treatment of Epilepsy مرگی کے دوروں کا 
ہومیو پیتھک علاج 

مرگی کے دورے اچھے بھلے انسان کی زندگی کو بے قار کر دیتے ہیں اور انسان ذہنی مریض بن جاتا ہے مرگی کے مریض مندرجہ ذیل میڈیسن باقا عدگی سے تین ماہ تک استعمال کریں انشااللہ وہ بلکل تندروست ہو جائیں گے

Belladona 200
Bufo 200
cupricum met 30
kali bro 30
Nuxvomica 30

ہر میڈیسن میں سے پانچ پانچ قطرے تھوڑے سے پانی میں ملا کر دن میں تین مرتبہ کھانے سے پہلے استعمال کریں

مذید معلومات کے لیے رابطہ کریں

Homeopathic Dr Muhammad Maqbool Ahmad

Mobile #+92-345-5542708

E-mail #drmaqboolahmad01@gmail.com

Kirpa road jhang sayedan Lahtrar road Islamabad. Pakistan

Friday 4 November 2016

Homeopathic treatment of kidney stone گردے کی پتھری کا ہومیوپیتھک علاج




Homeopathic treatment of kidney stone گردے کی پتھری کا ہومیوپیتھک علاج 

گردے کی پتھری کے لیے یہ ادویات استعمال کریں ان ادویات کا باقاعدہ ایک ماہ استعمال سے پتھری ٹوٹ کر پیشاب کے راستے باہر نکل جائے گی
Berbrus Valgarus  Q
Sarsaparilla  Q
Benzoic Acid  30
Lycopodium  200

پہلی دو ادویات میں سے بیس بیس قطرے اور دوسری دو ادویات میں سے پانچ پانچ قطرے ایک گلاس نیم گرم پانی میں ملا کر دن میں تین بار کھانے سے پہلے استعمال کریں


مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں


Homeopathic Dr Muhammad Maqbool Ahmad

Mobile #+92-345-5542708

E-mail #drmaqboolahmad01@gmail.comcom

Kirpa road jhang sayedan Lahtrar road Islamabad. Pakistan

Friday 21 October 2016

Homeopathic treatment of High Blood Pressure ھائی بلڈ پریشر کا ہومیوپیتھک علاج


High Blood Pressure  (hypertension)

ھائی بلڈ پریشر کا غذائی اور ھومیوپیتھک علاج.
تحریر = ھومیوپیتھک ڈاکٹر رانا محمد کلیم اشرف

عالمی ادارہء صحت کی ڈائریکٹر مارگریٹ چین کے مطابق پاکستان میں 18 فیصد بالغان اور 45 سال سے زیادہ عمر کے 33 فیصد لوگوں کو بلند فشارِ خون (ہائی بلڈ پریشر) کی بیماری لاحق ہے۔ بدقسمتی سے صرف 50 فیصد کیسز میں ہی تشخیص ہو پاتی ہے، اور ان میں سے بھی صرف آدھے کیسز میں علاج کروایا جاتا ہے۔

اس کا مطلب یہ ہوا کہ صرف 12.5 فیصد کیسز کو باقاعدہ طور پر کنٹرول کیا جاتا ہے۔

ہ 120/80 mmHG کے بلڈ پریشر کو نارمل تصور کیا جاتا ہے جبکہ 135/85 mmHG باعثِ تشویش ہوتا ہے کیونکہ ریڈنگ اس سے زیادہ ہونا ہائی بلڈ پریشر کہلاتا ہے۔

پیتھولوجی (یعنی آپ کے جسم کے اندر کیا ہو رہا ہے) کے نظریے سے دیکھیں تو ہائی بلڈ پریشر کا مطلب ہے کہ جب آپ کا دل جسم میں خون پمپ کرتا ہے، تو آپ کی شریانوں پر زیادہ دباؤ پڑتا ہے۔ یہ زیادہ دباؤ تب پڑتا ہے جب آپ کی شریانیں سکڑ کر چھوٹی ہوجائیں یا آپ کے جسم میں خون زیادہ ہوجائے۔

اس بارے میں سب ہی جانتے ہیں کہ ہائی بلڈ پریشر نمک کے زیادہ استعمال اور ذہنی تناؤ سے منسلک ہے،  ہائی بلڈ پریشر معمولاتِ زندگی میں خرابی جیسے کھانے پینے میں بے اعتدالی، ورزش کی کمی، اور اسٹریس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اور یہی اس بیماری سے نمٹنے کا حل بھی ہے۔

 بلڈپریشر ھا ئی ھو یا لو اس سے سر میں درد رھتا ھے بے موشی طاری ھو جا تی ھے یا غنودگی چھائی رہتی ہے۔جسم میں دور اور کھچاؤ سا بھی محسوس ھو تا ھے جب یہ سب علامات ظاہر ھو ں تو قطعایہ اخذنہ کریں کہ آپ کا بلڈپریشر ھائی ھے لو یعنی یہ علامات بلڈپریشر کی دونوں صورتوں میں ظاہر ھو سکتی ھیں۔ دونوں صوررتوں میں بروقت احتیاط نہیں کریں گی تواس دل کا عارضہ ‘ گردوں کی خرابی نظر کی کمزوری اور فالج جیسے امراض بھی ھو سکتے ھیں

 ۔ھائی بلڈ پریشر کی دیگر وجوہات میں ھارمونل پرابلمز (Hormonal problems) ذہنی دباؤ موٹاپا اور ادویات کے مضر اثرات بھی ھیں تاھم اپنے روزمرہ معمولات زندگی اور کھانے پینے کی عادات میں کچھ تبدیلیاں لا کر بلڈپریشر جیسے مرض پر قابو پایا جا سکتا ھے یہ بھی ضروری ھے کہ جب آپ کو بلڈپریشر کی کوئی علامت محسوس ھوتو فورأٴ بلڈپریشر چیک کروائیں اور ڈاکٹر کی ھدایات کے مطابق ادویات کا باقاعدہ استعمال کریں۔

بازاری ‘فروزن یا گھر میں فریز کئے گئے کھانوں کا استعمال کم سے کم کریں ‘دیر تک کھانے محفوظ رکھنے کی وجہ سے ان میں کاربوہا ئیڈریٹس اور سوڈیم کی مقدار بڑھ جاتی ھے۔

✅    ” ھا ئی بلڈپریشر سے خون کی نالیوں کو نقصان پہنچتا ھے“

جب خون کا دباؤ زیادہ ھو تو خون کی نالیاں تنگ ھو جاتی ھیں کیونکہ یہ سکڑنے اور پھیلنے کی خصوصیات سے محروم ھو جاتی ھیں جس سے ان کی کار دگی متاثر ھوتی ھے بعض اوقات دل ‘دماغ ‘گردوں اور دیگر اعضاء کو زیادہ محنت سے کام کرنا پڑتا ھے ۔اس بنا پر بعض اوقات شریان پھٹنے کے واقعات بھی رونما ھو تے ھیں جو موت کا سبب بن سکتے ھیں ۔

✅    ھائی بلڈ پریشر کاغذائی علاج :-

 یہ کچھ قدرتی علاج ہیں جو بلڈ پریشر کم کرنے میں کلینکلی ثابت شدہ ہیں۔

🔷   اجوائن میں ایک کمپاؤنڈ 3-n-butylphthalide ہوتا ہے جس کے بارے میں ثابت شدہ ہے کہ یہ بلڈ پریشر کم کرتا ہے۔ جانوروں پر کی گئی تحقیق میں اس کمپاؤنڈ کی تھوڑی سی مقدار نے بلڈ پریشر 12 سے 14 فیصد گھٹانے میں مدد دی جو اجوائن کے 4 سے 6 ٹکڑوں کے برابر ہے۔ اجوائن جوس وغیرہ میں اچھا ذائقہ فراہم کرتی ہے اس لیے اسے اپنی غذا میں شامل کرنا مشکل نہیں ہوگا۔

🔷    ہر کھانے کے ساتھ ادرک کا ایک ٹکڑا ضرور کھائیں۔ ادرک کے پاؤڈر کی کچھ مقدار (1.8 سے 2.7 گرام تازہ ادرک کے برابر) کے ساتھ کی گئی تحقیق میں دیکھا گیا کہ سسٹولک بلڈ پریشر میں mmHG 11 جبکہ ڈائسٹولک بلڈ پریشر میں 5 mmHG کمی صرف 2 سے 3 ماہ میں ہوئی۔

🔷    چقندر کے جوس میں l-arginine ہوتا ہے جو شریانوں کو نرم کرتا ہے۔ حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں دیکھا گیا کہ روزانہ چقندر کا ایک کپ جوس پینا اتنا ہی فائدہ مند ہے جتنا کہ بلڈ پریشر کی دوائیں، اور اس سے 9/5 mmHG بلڈ پریشر کم کرنے میں مدد ملی۔

🔷    کئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گل خطمی (Hibiscus) کی چائے بلڈ پریشر گھٹاتی ہے۔ ایک تحقیق میں دیکھا گیا کہ 240 ml کے تین کپ روزانہ پینے سے صرف 6 ہفتوں میں سسٹولک بلڈ پریشر 7.2 mmHG کم ہوا۔

🔷    آرگینک ایپل سائیڈر ونیگر (Organic Apple Cider Vinegar)
ایک ٹیبل اسپون یا کھانا کھانے والا بڑا چمچہ کھانے یا ناشتے کے بعد ایک گلاس پانی میں ملا کر روزانہ ایک بار استعمال کرنا

🔷   لہسن، ادرک، ھری مرچ اور سبز دھنیے کی چٹنی کا روزانہ یا ایک دن کے وقفے سے استعمال کرنا

🔷    لیموں اور تازہ کچی ھلدی کا روز مرہ استعمال

🔷    نمک میں صرف اور صرف قدرتی، سمندری یا لاهوری نمک استعمال کرنا

Homeopathic remedies for high blood pressure  (  hypertension  ) .
✅   ھائی بلڈ پریشر کا ھومیوپیتھک علاج.

🔶   جب خون کا دباؤ بڑھ جائے تو  ایڈرینالین  adrenalineاستعمال کریں . یہ دوا خون کے دباؤ پر قابو پا کر دل کو تحریک اور وقتی سکون دیتی ہے.

🔶   ہائی بلڈ پریشر کی سردار دوا  لیکسس lachesis  ہے اسے  1000  یا اس سے زیادہ طاقت میں استعمال کرنا اکثر کافی ثابت ہوتا ہے .

🔶   ڈاکٹر ڈبلیو لانگ کہتے ہیں جب ہائی بلڈ پریشر کےمریض میں اور کوئی واضح علامات نہ ہوں.اور بی پی بہت زیادہ بڑھ جائےتو
Crategus  30      ---passiflora   30      ---glonine  30
ان تینوں ادویات کو مکس کرکے یا باری باری دن میں تین بار استعمال کروائیں.اس سے مریض سکون میں رہے گا اور اسکی حالت میں مزید بگاڑ بھی پیدا نہ ہو گا .

🔶   ڈاکٹر بلیک وڈ کے مطابق ہائی بلڈپریشر میں برائٹامیور 6 ایکس فائدہ دیتی ہے لیکن اگر بلڈپریشر میں اضافہ گردوں کی خرابی یا شریانوں میں کیلشیم کے اجتماع کی وجہ سے ہو تو یہ دوا کام نہیں کرتی.
اگر ہائی بلڈ پریشر گردوں کی خرابی کی وجہ سے ہوتو اسکی دوا پکرک ایسڈ 6 ہوگی.

🔶   ڈاکٹر بورک کا کہنا ہے کہ کریٹیگس مدر ٹنکچر میں ایسی طاقت ہے جو دل کی شریانوں میں جم جانے والےکیلشیم اور دوسرے مادوں کو تحلیل کرنے کی طاقت رکھتی ہے چنانچہ یہ دوا بلڈپریشر کو کم کرتی ہے اور دل کا بہترین ٹانک ہے

🔶   جب غم وغصے کی وجہ سے بلڈ پریشر ہائی ہو جائے.سر میں بہت زیادہ درد اور چکر آتے ہوں تو اورم میٹ  aurm met 1m  سے آرام آ جاتا ہے

🔶   جب ھائی بلڈپریشر کسی بری خبر کے سننے کے نتیجے میں ہو جائےتو  جیلسیمیم  Gelsimium 1m  بہت مفید ثابت ہوتی ہے

🔶   جب ھائی بلڈپریشر کسی بری خبر کے سننے کے نتیجے میں ہو جائےتو  جیلسیمیم  Gelsimium 1m  بہت مفید ثابت ہوتی ہے

🔶   جب کسی کی مخالفت کرنے کی وجہ سے بلڈ پریشر ہائی ہو جائے.مریض میں سردرد کے ساتھ جوش اور چڑچڑاپن پیدا ہو جائےاورقبض جس سے خارش کرنے والی بواسیر ہو جائے تو  گلونائین  Glonine 30   بہت مفید دوا ہے

🔶   عمررسیدہ لوگوں میں جب ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سےچکر آتے ہوں کانوں میں شور اور وریدوں میں سکڑن ہو. جسم برف کی طرح ٹھنڈا اورشریانیں موٹی ہوکر دل پھیل جائےتو بریٹا میور  bryta mur 200  دیں

🔶   کسی دکھ .صدمہ یا اعصابی نظام کی خرابی کیوجہ سے وریدیں سخت ہو جا ئیں تو اورم میور نیٹرونیٹم  aurm mur nat 3x  بہت بہترین دوائی ہے.

✅    ہر قسم کے بلڈپریشر کو ہمیشہ کے لئےختم کر دینے والی ادویات

آرنیکا مونٹینا (Arnica 6x) یا (Arnica 3)
رسٹاکس 30
ایکونائٹ 200

تینوں دواؤں کے دو دو قطرے حسب خوا ھش پانی کی مقدار میں ملا کر صبح شام یہ دوا استعمال کریں
کسی بھی ایمرجنسی میں پورے اطمینان کے ساتھ یہ دوائیں آپکو فوری سکون دے کر حیران کردینگی ساری زندگی دوائیں کھا کر سائیڈ افیکٹس بھگتنے سے بہتر ھوگا کہ انہی دواؤں کو بلڈ پریشر کی دواوں کے طور پر استعمال کریں اور چند مہینوں میں اس خاموش قاتل مرض سے ھمیشہ کے لئے جان چھڑا لیں

👈   ھائی بلڈ پریشر کے لئے ہومیوپیتھی میں اور بھی بہت سی ادویات ہیں.جو مریض کی جملہ علامات کو مد نظر رکھ کر استعمال کروائی جا سکتی ہیں


معلامات کے لیے رابطہ کریں



Homeopathic Dr Muhammad Maqbool Ahmad

Mobile #+92-345-5542708

E-mail #drmaqboolahmad01@gmail.com

Kirpa road jhnag sayedan Lahtrar road Islamabad. Pakistan

Wednesday 19 October 2016

Homeopathic treatment of enlargment tonsils بڑھے ہوئے ٹونسلز کا ہومیوپیتھک علاج


Homeopathic treatment of enlarged tonsils  بڑھے ہوئے ٹونسلز کا ہومیوپیتھک علاج

ٹونسلز گلے میں دونوں طرف غدود ہوتا ہے عام حالات میں یہ نظر نہیں آتا اور نہ ہی کسی
 تکلیف کا باعث بنتا ہے لیکن جب یہ کسی وجہ سے سوج کر بڑھ جاتا ہے تو تو یہ بہت سے مسائل کا باعث بنتا ہے اس کا ہومیوپیھک علاج یہ ہے

B.Carb 200
Calc Phos 30 
Calc iod 30
Lach 200
Lypodium 200
phytolacca 30

ہر میڈیسن کے پانچ قطرے تھوڑے سے پانی میں ملا کر دن میں تین مرتبہ کھانے سے پہلے استعمال کریں

Tuberculinum 1M 
پانچ قطرے تھوڑے سے پانی میں ملا کر ہر ہفتہ کے بعد رات کو سوتے وقت استعمال کریں


 معلومات کے لیے رابطہ 
ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد مقبول احمد
Email#drmaqboolahmad01@gmail.com
Mobile # 0345-5542708
Kirpa road jhang sayedan Lahtrar road Islamabad. Pakistan
اپنی رائے سے ضرور آگاہ کرہں

Friday 7 October 2016

Homeopathic treatment of obesity موٹاپا اور بڑھے ہوئے پیٹ کا ہومیوپیتھک علاج



Homeopathic treatment of obesity موٹاپا اور بڑھے ہوئے پیٹ کا ہومیوپیتھک علاج
موٹاپا ایک ایسی بیماری ہے جوایک طرف تو بےشمار بیماریوں کا باعث بنتا ہے تو دوسری طرف انسان کی شخصیت کو بھی خراب کرتا ہے اور انسان کو بہت سے موقعوں پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انسان کو اپنا آپ بھی برا لگتا ہے دوسروں کے طنز کا نشانہ بننا پڑتا ہے

ہومیوپیتھک طریقہ علاج میں ایسی ادویات موجود ہیں جن کے باقاعدہ استعمال سے بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے وزن بھی کم ہو جاتا ہے اور بڑھا ہوا پیٹ بھی کم ہو کر کنٹرول ہو جاتا ہےجس سے انسان کی شخصیت میں خوبصورتی آتی ہے اور عمر گزرنے کے ساتھ آنے والی بہت سی بیماریوں سے بچ جاتا ہے

آج کل کے اس مصروف ترین دور میں وقت ہی کب ہوتا ہے کہ انسان باقاعدہ ورزش کرے اس کے علاوہ ایک جگہ بیٹھ کر کام کرنے اورزیادہ چکنائی والی غذا کھانے کے بعد اس کو ہضم کرنے کے لیے جو جتن کنے پڑتے ہیں ان سب چیزوں کے لیے کس کے پاس وقت ہے

لیکن آج کے اس مصروف دور میں اپنی روز مرہ زندگی کی روٹین میں تھوڑی سی تبدیلی کر کے ہم صحت جیسی عظیم نعمت حاصل کر سکتے ہیں

ہم اپنی روز مرہ زندگی کی روٹین میں یہ تبدیلیاں کر کے اور یہ ادویات استعمال کر کے ہم اپنی کھوئی ہوئی صحت واپس حاصل کر سکتے ہیں

سب سے پہلے دوپہر کا کھانا چھوڑ دیں اور اس کی جگہ پھل یا کوئی ہلکی چیز استعمال کرہں وہ بھی زیادہ مقدار میں نہیں صرف اتنی مقدار جس سے آپ کی بھوک ختم ہو جائے 
کولڈ ڈرنک کا استعمال ختم کر دیں کیونکہ اس سے نہ صرف وزن بڑھتا ہے بلکہ یہ شوگر اور معدہ کی بیماری کا باعث بنتے ہیں
کھانا کھانے کے بعد آخر میں پانی مت پیئں اس سے کھانے کو ہضم ہونے میں دیر لگتی ہے

صبح کے وقت ناشتہ اچھا کریں دوپہر کا کھانا کم مقدار میں کھائیں اور رات کا کھانا اس سے کم مقدار میں کھائیں
 دوسرا یہ معدہ اور نظام ہضم میں خرابی کا باعث بنتا ہے 
کھانا کھانے کے فوراً بعد سونے کے لیے مت جا ئیں 
شادی شدہ افراد رات کو کھانا کھانے کے فوراً بعد ہم بستری مت کریں کم از کم دو گھنٹے اس سے ان کی صحت بھی ٹھیک رہے گی اور پیٹ بھی نہیں بڑھے گا


✅    موٹاپہ اگر جسم پلپلا ہو CAL.CARB.200

✅    موٹاپہ اگر جسم ٹھوس ہو BRYTA CARB.200

✅    موٹاپہ اگر جگر کی خرابی سے ہو GRAPHITES.200

✅    موٹاپہ اگر معدہ اور آنتوں کی خرابی سے ہو CAPSICUM.30

✅     موٹاپہ اگر بھوک کی زیادتی سے ہو IODIUM .30

✅     موٹاپہ اگر تھائیرائیڈ کی خرابی سے ہو THYRODINUM.200

✅    موٹاپہ اگر غدد کی خرابی سے ہو PHYTO. BARY200

✅    موٹاپہ اگر پیٹ بڑھا ہوا ہو FILIX MAX.Q

✅    موٹاپہ اگر صرف نچلا دھڑ بڑا ہوا ہو FUCUS VESI.Q

✅   موٹاپہ اگر صرف اوپری دھڑ بڑا ہوا ہو CHEMOPHELIA 200

✅    موٹاپہ اگر چربی بڑی ہوئی ہو LACITHIN 1X

✅    موٹاپہ اگر رطوبت بڑی ہوی ہو CALOTROPIS .Q

✅    موٹاپہ اگر بادی اور ریاحی تکالیف سے ہو CHELIDONIUM.Q

✅    موٹاپہ اگر نوجوانوں میں ہو ANTIM CRUD .30

✅    موٹاپہ اگر دل کی خرابی سے ہو AURUM MET 200

✅    موٹاپہ اگر گردوں کی خرابی سے ہو APIS 30

✅    موٹاپہ اگر جگر اور لبلبہ کی خرابی سے ہو ADRELIN 6

✅    موٹاپہ اگر مینسس کی خرابی سے ہو SEPIA 200

✅   موٹاپہ اگر رحم اور بیضہ الرحم کی خرابی سے ہو PULSATELA 200

✅   موٹاپہ اگر جگر کے فعل سست ہونے کی وجہ سے ہو LYCOPODIUM 200



Homeopathic Dr Muhammad Maqbool Ahmad

Mobile #+92-345-5542708

Whatsapp # +92-345-5542708

Email  # drmaqboolahmad01@gmail. Com

Kirpa road jhang seyadan lahtrar road Islamabad. Pakistan


Wednesday 5 October 2016

Homeopathic treatment of pollen allergy پولن الرجی کا ہومیوپیتھک علاج




پولن الرجی کا ہومیوپیتھک علاجHomeopathic treatment of pollen alargy 

پولن الرجی پودوں میں پا ئے جانے والے پولن گرین کی وجہ سے ہوتی ہے یہ پولن گرین
 بہت چھوٹے ہوتے ہیں جو ہوا میں موجود ہوتے ہیں اور سانس کے زریعے ناک سانس کی نالی میں پہنچ کر الرجی پیدا کرتے ہیں یہ الرجی زیادہ تر موسم بہار اور اگست کے مہنے میں زیادہ ہوتی ہے 

پاکستان میں اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں اس سے لوگ بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں کیونکہ یہاں پر ایک ایسا درخت ہے جس سے بہت زیادہ الرجی پیدا ہوتی ہے اس کو جنگلی شہتوت کہتے ہیں کیونکہ اگست کے مہنے میں اس پر پھول اور پھل لگتے ہیں اس لیے اس موسم میں پولن ہوا میں زیادہ مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو پولن الرجی کے مریضوں کی کو بڑھاتے ہیں

پولن الرجی کی علامات
چھنکیں آنا
ناک سے پتلا پانی بہنا
گلے میں خراش ہونا
سانس بند ہونا 
ناک کے غدود میں سوزش ہونا
گلے کے غدود کی سوزش ہونا 
بخار ہونا 
گردوغبار  سے بھی تکلیف بڑھ جاتی ہے

پولن الرجی کا ہومیوپیتھک علاج

ہومیوپیتھک ادویات کے زریعے پولن الرجی کا مکمل خاتمہ ہو جاتا ہے اور مریض بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے صحت اور تندرستی کی نعمت حاصل کرتا ہےذیل میں دی گئی 
ادویات کو استعمال کریں انشااللہ آپ کو پولن الرجی سے کمل افاقہ مل جائے گا

Allium cepa 200
Arsanicum album 30
Sabadalla 30
Nuxvomica 200
Histamin 30
ان p ادویات میں سے پانچ پانچ قطرے تھوڑے سے تازہ پانی میں ملا کر کھانے سے پہلے استعمال کریں
اور sulphur 30 
پانچ قطرے تھوڑے سے پانی میں ملا کر صبح خالی پیٹ استعمال کریں

جن مریضوں کو پولن کی وجہ سے جلد کی الرجی ہو جاتی ہے وہ یہ ادویات استعمال کریں
اگر تکالیف شام کے وقت ٹھنڈے موسم میں اور کھلی ہوا میں کھجلانے سے زیادہ ہوںتو

Rhustox 200

اگر تکالیف گرمی سے اور گرم جگہ رہنے سے بڑھیں تو

Apis mellifica. 30

ہاتھ پاوں اور ہونٹ سوج جائیں اور پانی لگانے اور سرد مرطوب موسم میں تکالیف زیادہ ہوں تو

Urtica uren 200


مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں



For more details. 
Muhammad Ahmed Homeopathic Clinic Homeopathic Dr Muhammad Maqbool Ahmad
9am to 5pm Contact # 0345-5542708
Tumair Islamabad. Pakistan. 

تھیلیسیمیا کا علاج Treatment of thalassemia

تھیلیسیمیا کیا ہے
تھیلیسیمیا ایک مورثی بیماری ہےجو خون میں اس طرح کی خرابی پیدا کر دیتی ہے کہ جسم میں
ہیموگلوبن اور خون کے سرخ ذرات نہیں بنتے ایسے مریضوں کے

خون کے سرخ ذرات اور ہیموگلوبن کی بہت قلیل مقدار موجود ہوتی ہے جسم میں
ہمارے خون میں ہیموگلوبن ہوتا ہے جو ایک پروٹین ہے یہ پروٹین پھیپھڑوں سے وہ آکسیجن جو ہم سانس کے ذریعے حاصل کرتے ہیں اس کو پھیپھڑوں سے لے کر جسم کے مختلف ٹشوز میں پہنچاتے ہیں ہمارے جسم کی ہڈیوں کے اندر ایک نرم مادہ ہوتاہے جس کو بون میرو کہتے ہیں وہاں یہ آکسیجن آئرن سے مل کر جو ہم خوراک سے حاصل کرتے ہیں ہیموگلوبن بنتا ہے 

تھیلیسیمیا کے مریضوں کا بون میرو صحت مند ہیموگلوبن اور خون کے سرخ ذرات پیدا نہیں کرتا جس کی وجہ سے خون کی کمی ہو جاتی ہے جس سے جسم میں آکسیجن کی کمی ہو جاتی ہے زیادہ خطرناک حالتوں میں مریض کے مختلف اعضاء میں توڑپھوڑ شروع ہو جاتی ہےجس سے نشوونما میں رکاوٹ, دل کا فیل ہونا,جگر کو نقصان پہنچنا اور آخر کار مریض کی موت واقع ہو جاتی ہے
عام طور پر تھیلیسیمیا کے مریضوں میں کسی خاص علاج کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن زیادہ پیچیدہ کیسوں میں مریض کو ریگولر بلڈ ٹرانسفیوژن کی ضرورت ہوتی ہے باقاعدگی سے ورزش اور ایزی متوازن خوراک کی ضرورت ہوتےہے جس سے خون کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے 

ہمارے جسم میں دو الفا گلوبن اور بیٹا گلوبن پروٹین چین ہوتی ہیں جو  ہیموگلوبن بناتی ہیں اس لیے تھیلیسیمیا کو دو اقسام. میں تقسیم کیا گیا ہے

1.الفا تھیلیسیمیا. Alpha thalassemia
الفا تھیلیسیمیا کے مریضوں کے ہیموگلوبن میں الفا پروٹین نہیں بنتی اس قسم کے مریض زیادہ تر جنوبی چایئنہ, جنوب مشرقی ایشاء, انڈیا اور مشرق وسطی اور افریقہ میں ہوتے ہیں

الفا گلوبن پروٹین بنانے کے لیے ہمیں چار جینز کی ضرورت ہوتی ہے جو ہم دو دو جینز دونوں والدین سے حاصل کرتے ہیں ان میں سے اگر ایک جینز. بھی کم ہو یا کام نہ کر ریا ہو تو ایسا مریض الفا تھیلیسیمیا کامریض ہو گا ایسے مریض میں کوئی علامت ظاہر نہیں ہس گی ایسا مریض بلکل تندروست ہو گا لیکن یہ آنے والی نسل کے لیے خاموش کیرئیر ہو گا

اگر کسی مریض میں دو الفا جینز کم ہوں یا کام نہ کر رہے ہوں تو ایسے مریض میں خون کی کمی پائی جائے گی اس کو الف تھیلیسیمیا مائنر کہتے ہیں
اگر کسی مریض میں تین جینز کم ہوں یا کام نہ کر رہے ہوں تو ایسا مریض ہیموگلوبن ایچ کا مریض ہو گا ایسے مریض کو ساری زندگی خون لگوانے کی ضرورت ہوتی ہے 

اگر کسی مریض میں چار الفا جینز نہ ہوں یا کام نہ کر ریے ہوں تو ایسا مریض الفا تھیلیسیمیا میجر کہلاتا ھے ایسے مریض کے خون میں تندرست ہیموگلوبن نہیں بنتا اسے مریض کو بھی باقاعدگی سے بلڈ ٹرانسفیوژن کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ ایسا مریض زیادہ دیر زندہ نہیں رہ سکتا

2. بیٹا تھیلیسیمیاbeta thalassemia
ہمارے جسم کو بیٹا گلوبن چین بنانے کے لیے دو بیٹا گلوبن جینز کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ ہم ایک ایک اپنے والدین سے حاصل کرتے ہیں ان میں سے ایک یا دونوں نہ ہوں یا کام نہ کر رہے ہوں تو مریض بیٹا تھیلیسیمیا میں مبتلا ہوگا 

اگر ایک بیٹا گلوبن جین کم ہے یا کام نہیں کر رہا تو ایسے مریض کو تھیلیسیمیا مائنر کہتے ہیں
اگر دو بیٹا گلوبن جینز نہ ہوں یا کام نہ کر رہے ہوں تو ایسے مریض کو بیٹا تھیلیسیمیا میجر کہتے ہیں بیٹا تھیلیسیمیا میجر زیادہ تر شمالی امریکہ اور مغربی ایشاء وغیرہ کے علاقوں میں پایا جاتا ہے 

بیٹا تھیلیسیمیا کی علامات
زیادہ تر بیٹاتھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں میں پیدائش سے لے کر چھے ماہ کی عمر تک کوئی علامات ظاہر نہیں اس کے بعد اس کے مریضوں میں یہ علامات ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں
یرقان
پیلا پن
جلد کا ر نگ پیلا
ہاتھ اور پاوں ٹھنڈے
چھوٹی سانس
کھانا پینا کم
نشوونما دیر سے
ہڈیوں کے ڈھانچہ میں خرابیاں 
باربار انفیکشن کا شکار ہونا 
بلوغت دیر سے آئے
تھیلیسیمیا کے مریضوں کا علاج
بلڈ ٹرانسفیوژن
تھیلیسیمیا کے مریضوں ہر چار ماہ بعد خون لگایا جاتا یے زیادہ سیریس کیسوں میں دو سے چار ہفتے میں خون لگایا جاتا ہے تاکہ اس کے جسم میں ہیموگلوبن کی مقدار کو پورا کیا جا سکے
آئرن chelation
لگاتار خون لگانے کی وجہ سے ایسے مریضوں میں آئرن کی زیادتی ہو جاتی ہے جو دل اور جسم کے دوسرے اعضاء کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے اس کے لیے ایسی ادویات دی جاتی ہیں جن سے خون سے آئرن کی مقدار کم ہو
فولک ایسڈ کے مرکبات
فولک ایسیڈ کے مرکبات دے جاتے ہیں جو ہیموگلوبن کی مقدار بڑھانے اور آئرن کی مقدار کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں
بون میرو ٹرانسپلانٹ
بون میرو ٹرانسپلانٹ کیا جاتا ہے یہ ہڈیوں میں پایا جاتا ہے یہ خون کے سرخ زرات,سفید زرات,پلیٹ لیٹس اور ہیموگلوبن بناتا ہے میڈیکل کے مطابق تھیلیسیمیا کا سب سے کامیاب علاج ہے
ہومیوپیتھک علاج
ہومیوپیتھک طریقہ علاج میں ایسی ادویات موجود ہیں جو تھیسیمیا کے علاج میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور مریضوں کو بغیر کسی تکلیف کے صحت مند کرتی ہیں یہ خون میں سرخ زرات کو بڑھانے اور نئے خون کے خلیوں کے پیدا ہونے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ان ادویات کے باقاعدہ استعمال سے تھیلیسیمیا کے مریض بھی صحت مند اور محفوظ زندگی بسر کر سکتے ہیں


Homeopathic Medicine for Thalassemia

Antipyrinum 2x: Red blood cells are of different shapes.
Arsenicum alb. : Abnormally large red cells. Anemia on account of degenerative changes in the blood.
Butyricum acidum 1x : A salt orester of Butyric acid can cure cell anemia – thalassemia.
Calcarea ars. : Its use increases hemoglobin and red blood cells.
Ferrum met. 1x : It is useful for the treatment of thalassemia major, hereditary or genetically transmitted abnormalities with familial or racial incidence – mostly found in children. The trouble is worse in winter.
Lachesis 200 Repeat after a week: After transfusion of blood, this remedy will stop its further decomposition. The interval between the blood transfusion is increased and the progress of the disease is retarded.
Natrium cacodyl. 1x : It increases the number of red blood cells almost to double.
Phosphorus 30-200 (One dose only) Repeat after a week: It stops further disorganization of blood. The skin is very pale and jaundice maybe present.
Picricum acidum (Thrice a day): Progressive abnormality of red cells which become larger than normal resulting in pernicious anemia.
Plumbum met. (Thrice a day): Rapid reduction in number of red blood cells causing great paleness of the skin. Cramps in the calves. Twitching of muscles.
Thiosinaminum (Thrice a day): This may prove useful in the treatment of the disease as it cures wasting of the spinal marrow – tabes dorsalis.
Thyreoidinum 3x (Thrice a day): It is useful in the treatment of this disease when there is anemia, emaciation, muscular weakness and some thyroid trouble.
Vanadium ;- 6 Its action is that of an oxygen carrier , Increases amount of  Hemoglobin.




For more details. 
Muhammad Ahmed Homeopathic Clinic Homeopathic Dr Muhammad Maqbool Ahmad
9am to 5pm Contact # 0345-5542708
Tumair Islamabad. Pakistan.