Saturday 23 June 2018

Myocardial Ischemia



Myocardial Ischemia and Homeopathic medicines
دل کی شریانوں کی بندش کا ھومیو پیتھک علاج 



یہ نسخہ دل ھی نہیں جسم کی تمام شریانوں کی بندش کو ختم کرکے بائی پاس آپریشن کی ضرورت سے مریض کو پوری طرح بے نیاز کردیتا ھے

محرم  نہیں ھے تو ھی  نوا ھائے  راز کا 
یاں ورنہ جو حجاب ھے پردہ ھے ساز کا


آپ کا دل طاقت کا ایک انمول سرچشمہ ہے۔ جو کہ ھر ایک منٹ میں 5 سے 6 گیلن (20 سے 25 لیٹر) خون آپ کے پورے جسم میں پہنچاتا ھے دل کی بیماریوں کو سمجھنے کے لئے ضروری ھے کہ پہلے ہم یہ سمجھیں کہ دل کام کیسے کرتا ھے دل بھی جسم کے دوسرے پٹھوں کی طرح پٹھوں کا ایک مجموعہ ھے اور اس کو بھی اپنا کام کرنے کے لئے خون، آکسیجن اور قوت بخش غذاکی ضرورت ھو تی ھے۔

دل ایک دن میں تقریباً ایک لاکھ مرتبہ دھڑکتا ھے اور جسم کے خون کے گردشی نظام کو خون پہنچاتا ھے۔ خون کا ھر دور آپ کے پھپڑوں سے تازہ آکسیجن اور جسم کے لئے ضروری مقوی غذا جسم کے ہر گوشے اور ہر خلیے تک پہنچاتا ھے۔ واپسی پر خون اپنے ساتھ ہر خلیے سے نکلا ھو ا فضلہ جیسے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو خلیوں سے دور لے جاتا ھے۔ یہ وہ عمل ہے جس کے بغیر ہمارا زندہ رہنا ناممکن ھے۔



دل کے مرض کی سب سے اہم علامت درد دل ھے یہ درد اتنا شدید ہوتا ھے کہ تڑپا کے رکھ دیتا ھے جیسے دل کو آرے سے چیرا جائے، جیسے مٹھی میں لے کر دبایا جائے، جیسے کوئی گرم انگارہ دل پر رکھ دیا جائے، درد چھاتی کے درمیان میں سے ھوتا ھے، چلنے پھرنے سے درد میں اضافہ ھوتا ھے، ۔سانس لینے میں دشواری ھوتی ھے، ۔ٹھنڈے پسینے آنے لگتے ھیں،  بے قراری،  گھبراہٹ،  کمزوری،  پریشانی اپنی انتہا تک چلے جاتے ھیں، چھاتی میں محسوس ھونے والا یہ جان لیوا درد عام طور پر ناگہانی طور پر شروع ہوتا ھے اور پھر بڑھتا جاتا ھے، بنیادی طور پر یہ دل کو خون مہیا کرنے والی شریانوں کی بندش ھے دل پورے جسم میں خون سپلائی کرتا ھے اس سپلائی میں بندش یا رکاوٹ کو دل کا دورہ کہتے ھیں۔

دل کی بیماری کیا ھے ؟ دل کی بیماریاں اس وقت شروع ھوتی ھیں جب کولیسٹرول، چربی، اور چونا (کیلشیم) خون کی نالیوں (شریانوں) میں جمنا شروع ھو جاتا ھے۔ کولیسٹرول، چربی اور کیلشیم کے جمنے سے دل کو خون فراہم کرنے والی شریانوں میں خون کے گذرنے کا راستہ تنگ ھوجاتا ھے، اور دل کو مناسب مقدار میں آکسیجن نہیں مل پاتی،  دل کو آکسیجن کی یہ کمی سینے میں درد کا باعث بنتی ھے اور اس کو انجائنا بھی کہتے ھیں دل کی بیماری اور ھارٹ اٹیک دل کو خون فراہم کرنے والی شریانوں میں رکاوٹ دراصل ہارٹ اٹیک کا سبب بنتی ھے۔




جب دل کو خون فراہم کرنے والی شریانوں میں کولیسٹرول، چربی، اور چونا (کیلشیم) کے جمنے سے رکاوٹ اس انتہا کو پہنچ جائے کہ وہ شریانوں می ٹوٹ پھوٹ اور شکستگی پیدا کر دے، تو یہ رکاوٹ دل کو خون فراہم کرنے والی شریانوں میں خون کے خلیوں کے جمنے کا سبب بن جاتی ھے خون کے یہ منجمد ذرے دل کے پٹھوں کو خون کی فراہمی بند کر دیتے ہیں دل کے پٹھوں کو خون کی فراہمی کا رکنا ھی ھارٹ اٹیک کا موجب بن جاتا ھے اس کا سب سے خطرناک پہلو یہ ھے کہ اچانک دل کی دھڑکن کا رک جانا جو موت کا سبب بن سکتا ھے

دل کے دورے سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے چند احتیاطی تدابیر، مثلاََ صحت مند یا متوازن غذا کا استعمال کریں، تمباکو نوشی چھوڑ دیں، بلکہ ھر قسم کا نشہ چھوڑ دیں، اپنے وزن کو ایک مناسب حد تک برقرار رکھنے کی ھر ممکن کوشش کریں، اس کے لیے ورزش کریں، موٹاپا آج کل دنیا بھر میں ایک بڑھتا ھوا مسئلہ ھے جس سے بڑی تعداد میں لوگ اس مرض میں مبتلا ہیں۔ یاد رھے کہ موٹے افراد امراض قلب کے لیے آسان شکار ھیں اپنے دل کا خیال رکھیں اپنے آپ کے لیے اپنے چاہنے والوں کے لیے کیونکہ دل صحت مند ھوگا توزندگی خوشحال ھوگی



ھومیوپیتھک علاج :-

ھومیوپیتھک دوا ہیما میلس(Hamamalis Vir 200)  

اور 

ھومیوپیتھک دوا آرنیکا مونٹینا (Arnica Montana 3) یا (Arnica Montana 6x)

ھومیوپیتھک دوا آرنیکا، انجائنا (Angina)، دل میں چبھنے والے دردوں (stitches in heart)، کمزور اور بے قاعدہ چلنے والی نبض (feeble and irregular beats)، غشی (collapse)، قلبی استسقا (cardiac dropsy)، خون پتلا کرنے والی دوا (blood thinner) کے حوالے سے کامیاب دوا ھے، بھارت کے ممتاز ھومیوپیتھک ڈاکٹر اے یو راما کرشنا جو بھارتی صدر کے ھومیوپیتھک فزیشن بھی ھیں وہ اپنے دل کے مریضوں کو ھمیشہ آرنیکا 6x کی پوٹینسی میں استعمال کراتے اور اسپرین کا نعم البدل سمجھتے ھیں اور جو ضمنی اثرات (side effects)اسپرین میں ھیں وہ آرنیکا میں نہیں اور یوں آرنیکا کا استعمال دل کے مریضوں میں انکا برسوں پرانا اور کامیاب معمول رھا ھے 

دونوں دواؤں کے تین تین قطرے ایک گلاس پانی میں ملا کر ناشتے اور کھانے سے قبل یا بعد صبح اور رات میں استعمال کریں



ھومیوپیتھک دوا میگنیشیا فاسفوریکم (Magnesium Phosphoricum 6x) کی چار چار ٹیبلیٹس روزانہ کھانے اور ناشتے سے آدھا گھنٹہ قبل چوس کر چبا کر آدھا گلاس نیم گرم پانی پی لیں، میگنیشیا فاسفوریکم انجائنا کو ھمیشہ کے لئے ختم کردیتی ھے، صرف چند مہینے مستقل مزاجی سے استعمال کریں اور انجائنا کو ھمیشہ کے لئے بھول جائیں، یہ دوا ھر اس موقع پر استعمال ضرورکریں جہاں آپ زبان کے نیچے رکھنے والی ٹیبلٹ استعمال کرتے ھیں یہ اسکی بہترین نعم البل دوا ھے اس لئے دل کے مریض اس دوا کی شیشی ھر وقت اپنی پاکٹ میں رکھیں 

ھومیوپیتھک دوا کریٹیگس (Crataegus Q) 
بلڈ پریشر اور شریانوں میں موجود چربیلے مواد (fatty deposits) کو تحلیل کرنے کے لئے دس دس قطرے صبح شام ایک گلاس نیم گرم پانی میں ملا کر ناشتے اور کھانے سے قبل یا بعد استعمال کریں, تمام دوائیں نہ سہی لیکن کریٹیگس جرمنی ساختہ کوالٹی کے اعتبار سے سب سے بہتر ھے، خالص اور عمدہ کریٹیگس ٹنکچر رنگت میں سرخ ھوتا ھے   

ھائی بلڈ پریشر کی صورت میں ھومیوپیتھک دوا لیکیسس (Lachesis 200) کے تین قطرے 48 گھنٹوں یا دو دن میں ایک بار یعنی ایک دن استعمال اور دوسرے دن ناغہ (on alternate days) ایک گلاس پانی میں ملا کر استعمال کریں

اگر کبھی ھائی، کبھی لو والی صورت حال ھو تو یہی لیکسس دوا استعمال ھوگی پوری طرح صحت مند ھونے تک 

لو یا نارمل بلڈ پریشر کی صورت میں ھومیوپیتھک دوا بوتھراپس (Bothrops Lanceolatus 200) کے تین قطرے ایک گلاس پانی میں ملا کر ھفتے میں ایک بار استعمال کریں 

ھومیوپیتھک دوا ڈیجیٹالس (Digitalis 30) 

Cardiac Dysrhythmia  (دل کی بے قاعدہ دھڑکنیں) کی صورت میں، دل کی بے قاعدہ دھڑکنوں سے مراد دل کی دھڑکنوں کی وہ کیفیت ھے کہ جس میں دل کی دو دھڑکنوں کا درمیانی وقفہ کبھی کم کبھی زیادہ ھوتا ھے  اور یہ کیفیت دل کے ھر مریض میں نہیں پائی جاتی، صرف اس صورت میں اس دوا کے تین تین قطرے صبح شام پانی میں ملا کر استعمال کریں جب یہ شکایت موجود ھو ورنہ اس دوا کو استعمال نہ کریں اور یہ ھر دل کے مریض کے لئے نہیں ھے 

یہاں یہ عرض کرتے چلیں کہ یہ دل کی شریانوں کی بندش کا مکمل علاج ھے یعنی دل کی شریانوں کی بندش دور کرنے کے ساتھ ساتھ  یہی ادویات خون کو پتلا کرنے، دردوں کو دور کرنے، ھائی یا لو بلڈ پریشر سے پوری طرح محفوظ رکھنے اور دل اور دوران خون کے حوالے سے ھر طرح کے خطرات سے محفوظ رکھنے کی تمام خصوصیات اپنے اندر رکھتا ھے اسکی موجودگی میں دل کی بیماریوں کے حوالے سے مزید کسی دوا کی ضرورت نہیں رھتی

یہ تاثر انتہائی گمراہ کن اور کاروباری ھے کہ اگر آپ دل کی تکلیفات میں مبتلا ھوگئے تو اب آپ کو ساری زندگی کم از سات آٹھ  دواؤں کے سہارے گزارنا ھوگی اس علاج کے بعد آپ کو چکنائی اور مرغن غذاؤں سے پرہیز ضرور کرنا ھوگا نہ کہ آپ ساری زندگی دوائیں پھانکنے پر مجبور ھونگے

یاد رکھیں کہ جسم ایک کھیتی کی مانند ھے اور شریانیں اس کھیتی کے لئے ایک نہری نظام ھے
جب شریانیں بند ھوجاتی ھیں توخون کی بندش جس مقام پر واقع ھوتی ھے اس سے اگلے حصے کے  خلیات خون کی سپلائی بند ھوجانے کے سبب مردہ ھوجاتے ھیں اور جوں ھی شریانوں کی بندش ختم ھوتی ھے یہ مردہ خلیات دوبارہ زندہ اور متحرک ھوجاتے ھیں چونکہ کسی اور طریقہ علاج میں شریانوں کی بندش دور کرنے کے لئے کوئی معقول علاج نہیں اس لئے وہ مریضوں کو مایوس کن مستقبل سے ڈراتے رھتے ھیں اور مریضوں کا خوف کے مارے دم نکلتا رھتا ھے

غذا میں انار، امرود، آلو بخارے، لیموں،  کسی بھی پھل فروٹ کا بنا ھوا دیسی اصلی سرکہ (natural vinegar)، تل کا تیل (sesame seeds oil) اور شہد (honey) دل کے مریضوں کے لئے غیر معمولی فوائد رکھنے والی غذائیں ھیں 



جو لوگ اس علاج سے فائدہ اٹھانا چاھتے ھیں وہ ھر طرح کی ادویات ترک کرکے ان دواؤں سے بھرپور نتائج حاصل کرسکتے ھیں، اگر پہلے سے جاری دواؤں کا ترک کرنا فوری طور پر ممکن نہیں تو دونوں قسم کی دواؤں کا استعمال بیک شروع کردیں اورپہلے سے استعمال ھونے والی دواؤں میں سے ھر مہینے ایک دوا ترک کرتے جائیں اور بتدریج تمام دوائیں ترک کرکے پھر ان ھومیوپیتھک دواؤں کو مزید پورے چھ مہینے استعمال کریں، اس علاج کا بڑا فائدہ یہ ھوگا کہ یہ ساری زندگی استعمال کرنے والی دوائیں نہیں، پوری طرح صحت مند ھونے کے بعد مزید استعمال کی ضرورت نہیں ھوگی

یاد رکھیں مندرجہ بالا بیان کردہ دوائیں دل کے علاج معالجے کے حوالے سے ایک مکمل پروٹوکول ھے اور آپ دل کی بیماریوں کے حوالے سے چھ مہینوں کی عارضی مدت کے لئے مریض ھیں قربانی کا جانور نہیں کہ ادھرکسی نے چھری دکھائی ادھر سر تسلیم خم کیا اور ذبح ھوگئے  

دل کے حوالے سے کسی بھی ایمرجنسی یا دل کے دورے میں آورم آرسنکم (Aurum arsenicum 200) اور Arnica Montana 200 دو سب سے کامیاب آزمودہ دوائیں ھیں جو ھزاروں مریضوں پر ایمرجنسی میں کامیابی سے استعمال ھوتی رھی ھیں 

طریقہ استعمال یہ ھے کہ پہلے آپ آرنیکا کے تین قطرے فوری طور پر منہ میں ٹپکا دیں اور پھر آدھے گھنٹے بعد آورم آرسنکم کے تین قطرے منہ میں براہ راست ٹپکا دیں اور اسی طرح دونوں دواؤں کو ایک دوسرے کے بعد آدھے آدھے گھنٹے سے استعمال کرتے جائیں 

ابتدائی پانچ منٹس میں ھی مریض کی حالت میں فو




For more details. 
Muhammad Ahmed Homeopathic Clinic
Hcomeopathic Dr Muhammad Maqbool Ahmad
9am to 5pm
Contact # 0345-5542708

Tumair Islamabad. Pakistan. 

No comments:

Post a Comment